Live Updates

خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا

ْصوبائی وزیر قانون ایوان میں بجٹ پیش کریں گے، وزیر خزانہ کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

بدھ 11 جون 2025 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) خیبر پختونخوا حکومت آئندہ مالی سال 2025-2026 کا بجٹ 13 جون کو پیش کرے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ وزیر قانون پیش کریں گے جس کے لیے انہیں وزیر خزانہ کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بجٹ تیار کیا ہے تاہم ایوان کا حصہ نہ ہونے پر وہ اسمبلی میں بجٹ پیش نہیں کرسکتے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات