صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑسے زمیندار ایکشن کمیٹی زیارت نے ڈی سی آفس زیارت میں ملاقات

بدھ 11 جون 2025 20:25

ٰ زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑسے زمیندار ایکشن کمیٹی زیارت نے ڈی سی آفس زیارت میں ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ درانی،فوکل پرسن منسٹر فوڈ حاجی راز محمد دمڑ، تحصیلدار نوراحمد،رسالدار عمران دمڑبھی موجود تھے، زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد نے اپنے جائز مطالبات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کے لیے بھرپور کردار اداکریں گے انہوں نے کہا کہ جن زمینداروں کو سولرائزیشن رقم نہیں ملا ہے ان کے کنکشن فوری طور پر بحال کئے جائیں انہوں نے کہا کہ کہ عین سیزن میں باغات کے لیے پانی کی فراہمی ناگزیر ہے لہذا واپڈا اور انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زیارت کے زمینداروں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا متعلقہ ڈیپاٹمنٹس کی اولین ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے کیسکو چیف سے ملاقات بھی کی ہے اور زمینداروں کے کنکشن کو فوری طور پر بحالی کی بات کی ہے اور اب بھی وہ ہر فورم پر زمینداروں کے دیرینہ مسائل کو اٹھائیں گے اور زمینداروں کے مسائل کو حل کریں گے کیونکہ جب کسان خوشحال ہوگا تو ترقی بھی ہو گی زیارت ایک زرعی علاقہ ہے اور زیارت کے عوام کا زیادہ تر گزر بسر زراعت پر ہے۔

انہوں نے موقع پر سیکرٹری انرجی کو بھی فون کیا اور زمینداروں کو فوری طور پر رقوم کی ادائیگی پر زور دیا۔چیف سیکرٹری بلوچستان سے بھی ٹیلی فون پہ اسی سلسلے میں بات کی۔سی ای او واپڈا سے ٹیلی فون پر بات کی اور اسے کنکشن بحال کرنے پر زور دیا جس پر سی ای او واپڈا نے حامی برتے ہوئے کہا کہ زمیندار بقایاجات کو دو دن کے اندر ادا کریں اور ایکسین واپڈا کو حکم دیا کہ کنکشنز بحال کریں۔

منسٹر فوڈ نے ایکسین واپڈا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زیارت آکر ڈپٹی کمشنر زیارت کی نگرانی میں زمینداروں سے میٹنگ کریں، اس سلسلے میں ان کے تحفظات پر ضلعی انتظامیہ ڈیفالٹرز کے خلاف ایکشن لینگے۔اخر میں عوام نے صوبائی وزیر خوراک اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی درخواست پر بروقت کاروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :