بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سیوریج کے پانی سے کاشت کردہ فصلیں تلف کر دی گئیں

بدھ 11 جون 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سیوریج واٹر سے کاشت کردہ فصلوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈا ئون دوبارہ شروع کردیاگیاہے ۔عید کی تعطیلات کے بعد سمنگلی روڈ سے متصل کلی رمضان میں کئی ایکڑا راضی پر زیر کاشت اور تیار فصلیں تلف کردی گئیں۔ تلف کردہ فصلوں کو نالوں سے سیراب کر کے سبزیاں اگائی گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم نے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ متعدد بیماریوں کا باعث بننے والی سبزیاں انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں ،نالوں کے زہریلے پانی سے سبزیاں کاشت کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی ۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری مہم کے دوران اب تک کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 300 ایکڑ سے زائد مضر صحت بخش سبزیوں کی فصلیں تلف کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :