Live Updates

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ 3.7 ارب ڈالرکی ترسیلات ملک بھیجیں

جولائی سے مئی کے دوران ورکرز ترسیلات زر تقریباً 29 فیصدزائدرہیں، پاکستانیوں نے 34.89 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے،سٹیٹ بینک

بدھ 11 جون 2025 20:55

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ 3.7 ارب ڈالرکی ترسیلات ملک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ 3.7 ارب ڈالرکی ترسیلات ملک بھیجیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ورکرز ترسیلات اپریل کے مقابلے 16 فیصد زائد رہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایاکہ مئی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ 91.39 کروڑ ڈالر بھیجے اور عرب امارات سے مئی میں 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر آئے۔

(جاری ہے)

ورکرز ترسیلات سال رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 34.89 ارب ڈالر رہیں اور رواں سال جولائی سے مئی کی ورکرز ترسیلات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 28.8 فیصد زائد رہیں۔سعودی عرب سے 11ماہ میں 8.52 ارب ڈالر موصول ہوئے، جولائی سے مئی کے دوران عرب امارات سے 7.11 ارب ڈالر بھیجے گئے۔برطانیہ سے 11 ماہ میں 5.36 ارب ڈالر، امریکا سے 3.43 ارب ڈالر اور یورپی یونین سے اسی عرصے میں 4.1 ارب ڈالر بھیجے گئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات