Live Updates

گ*حکومت وعدوں کے مطابق عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ثابت ہوئی : مولانا امجد خان

بدھ 11 جون 2025 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) موجودہ بجٹ آئی ایم ایف کے اشاروں پر اور اسی کے لئے ہے غریب کو کوئی بھلا ئی نھیں ملے گی۔حکومت وعدوں کے مطابق عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ، سودی قرضوں پر بننے والے بجٹ سے ملکی معیشت کا مزید ستیاناس ہو گا ،جب تک ملک میں آئی ایم ایف کی پالیسیاں چلتی رہیں گی اس وقت تک ملکی معیشت میں بہتری نہیں آسکتی۔

یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد امجد خان نے حاجی محمد قیوم کی کی جانب سے دیئے گے عشائیہ گفتگو کرتے ہوئے کھیں۔ اس موقع پر مولانا شمس الحق۔حافظ ریاض۔چوھدری جعفر، حافظ عبدالصمد، ابوبکرچوھدری، قاری عمیر احمد، حافظ حسن اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان مسلط ہے لیکن حکومت نے عوام پر مزید قرضوں کا بوجھ مسلط کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سودی قرضوں اور خسارے کے بجٹ سے نکل کرمتوازن بجٹ کی طرف پیش قدمی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ بجٹ نئے قرض لے کر پرانے قرضوں کی سود کی ادائیگی کی تیاری ہے انہوں نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کی بجائے ان سے نجات حاصل کر نے کے لیئے عملی اقدامات کرے مو لانا محمد امجد خا ن نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام کا جینا دوبھرکر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے وعدے دھرے دھرے رہ گے ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات