د*فاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونایزیشن کا دورہ

ڈی جی ایف ڈی آئی ڈاکٹر صوفیہ یونس نے ادراے کے فنکشنز کارکردگی اور درپیش چیلنجز بارے بریفننگ دی

بدھ 11 جون 2025 21:25

۔ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونایزیشن کا دورہ، سیکرٹری ہیلتھ سید وقارالحسن بھی وزیر صحت کے ہمراہ موجود تھے ،ڈی جی ایف ڈی آئی ڈاکٹر صوفیہ یونس نے ادراے کے فنکشنز کارکردگی اور درپیش چیلنجز بارے بریفننگ دی ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق بریفنگ میں بتایاگیا کہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کا مقصد ملک بھر میں بارہ بیماریوں سے بچاؤ کے ویکسینیشن کو یقینی بنانا ہے ملک بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات کے نو ہزارسے ہیلتھ سنٹرز ہیں ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلے اشتہار دیا جائے قابل اور اہل افراد کی شفاف طریقے سے بھرتی کی جائے ویکسینیشن پروگرام کی کامیابی کے لیے ماہر افراد کی فوری تعیناتی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پروگرام کو درپیش چیلنجز اور سفارشات مرتب کی جایں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کو مضبوط بنانے کیلیے صوبائی وزرائ صحت بات کروں گا حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کا ازسر نو جایزہ لیں پندرہ دنوں کے اندر مربوط حکمت عملی اور سفارشات مرتب کریں ۔

مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ ایسی حکمت عملی اور پالیسی وضع کی جایے جو اپ کو منزل۔مقصود تک پہنچائے حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت اس انداز سے اجاگر کریں والدین خود آگے بڑھ کر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں والدین کو باور کرائیں کی اپنے بچوں کے دشمننہ بنیں ایسی حکمت عملی ایسا ماحول بنایں کہ والدین ویکسینیشن کیلیے خود ویکسینیٹر کے پاس جایں۔بعد ازاں وزیر صحت نے 1166 ہیلپ لائن اور ویکسین لاجسٹک مینیجمینٹ انفارمیشن سسٹم سے لیس کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا جہاں پر وزیر صحت کو ہیلپ لائن اور ویکسین لاجسٹک انفارمیشن سسٹم بارے بریفننگ دی گئی وزیر صحت نے ادراے کی بہتری کیلیے ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :