Live Updates

ذ*وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت ایف بی آر ریویو کمیٹی کا اجلاس

ایف بی آر کے جاری مقدمات اور قانونی کارروائیوں پر پیش رفت کا جائزہ،وزیرِ اعظم کی ہدایات پر کیے گئے فیصلوں کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی

بدھ 11 جون 2025 21:25

k اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت ایف بی آر ریویو کمیٹی کا اجلاس، ایف بی آر کے جاری مقدمات اور قانونی کارروائیوں پر پیش رفت کا جائزہ،وزیرِ اعظم کی ہدایات پر کیے گئے فیصلوں کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی ، وزیر قانون نے ہدایت کی کہ مقدمات کو موثر طریقے سے نمٹایا جائے اٹارنی جنرل آفس کی ایف بی آر کے لیگل ونگ کو مسلسل معاونت کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ میں ایف بی آر نے 112 ارب روپے کی ریکوری کی اجلاس میں آئندہ بجٹ کی قانونی تجاویز پر بھی غور کیا گیا ، وزیر قانون نے کہا کہ اقدامات سے قانونی نظام اور مالی استحکام بہتر ہو گا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :