سیالکوٹ،حضور نبی کریم ﷺ سے محبت کرنا ایمان کی اساس ہے،علامہ حافظ غلام محی الدین جیلانی

بدھ 11 جون 2025 21:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) علامہ حافظ غلام محی الدین جیلانی نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ سے محبت کرنا ایمان کی اساس ہے، یہ ایمان کا لازمی حصہ ہے، اسکے بغیر انسان مومن ہو ہی نہیں سکتا۔محبت رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ کی اطاعت و اتباع کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ تنظیمات اہلسنت کے سربراہ علامہ حافظ غلام محی الدین جیلانی نے سماجی راہنما محمد اشفاق نذر کی جانب سے عید ملن پارٹی کےموقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر خلیفہ مجاز گھمکول شریف پیر صوفی مظہر حسین نقشبندی ، چیئرمین رویت حلال کمیٹی پیر غلام حسین سلطانی ، سماجی راہنما میاں اعجاز انجم،احمد حسین اعوان،میاں فیصل شہزاد،مجاہد اظہر مغل،شیخ کامران حفیظ،علی سپال،فیاض بٹ،اشتیاق احمد،حضر،محمد ساقب و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پیر غلام حسین سلطانی نے کہا کہ اللہ رب العزت نے اپنی ذات باری کیساتھ محبت کرنے والوں کا دعویٰ محبت پرکھنے کیلئے اپنے آخری نبی و رسول حضرت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کی اتباع کو معیار ٹھہرایا ہے ۔موجودہ اندھیروں پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ محبت رسول ﷺ کے ابدی چراغ روشن کئے جائیں ، تبھی معاشرے میں انقلاب برپا ہوگا ۔تقریب میں پہنچنے پر مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :