Live Updates

پنجاب حکومت آ ئند ہ مالی سال کا بجٹ 16جون کو پیش کرے گی، صوبائی وزیر خزانہ

جمعرات 12 جون 2025 00:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال میں مئی 2025تک پچھلے سال کی نسبت 17 فیصد اضافہ کے ساتھ 240,588 ملین روپےٹیکس اکٹھا کیا۔ پی آر اے کی ٹیکس وصولیوں میں اوسطا 20فیصد کا سالانہ اضافہ اطمینان بخش ہے تاہم پی آر اے میں اب بھی بہت پوٹینشل موجود ہے۔ٹیکس نیٹ کا پھیلائو اور انفورسمنٹ سسٹم میں بہتری سے زیادہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب حکومت آ ئند ہ مالی سال 2025-26کا بجٹ 16جون کو پیش کرے گی۔آئندہ مالی سال میں پی آر اے کے پوٹینشل سے استفادے کیلئے وسائل کی فراہمی اور استعداد کار میں بہتری کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹیکس نیٹ کے پھیلائو کیلئے ضلعی دفاتر کو مزید فعال کیا جائے گا اس مقصد کیلئے لوکل گورنمنٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ پنجاب ریونیو پنجاب حکومت کا وہ واحد ادارہ ہے جس کا گراف مسلسل اوپر جا رہا ہے۔ چیئرمین پی آر نے صوبائی وزیر کو پی آر اے کے ضلعی دفاتر کی تفصیلات اور سیکٹر وائز وصولیوں پر بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال میں ریسٹورانٹس سروسز سے ہونے والی وصولیوں میں 32فیصد ہیومن ریسورس سپلائر سروسز میں23فیصد ،کنسٹرکشن سروسز میں 14اور آئی ٹی سروسز میں 27فیصد جبکہ رائیڈ ہیلنگ سروسز میں 50فیصد اضافہ ہوا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :