آسٹریلیا کے سٹیوسمتھ لارڈز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے غیرملکی بلے باز بن گئے

جمعرات 12 جون 2025 11:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سٹیو سمتھ انگلینڈ ، لارڈز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔انگلینڈ کے لارڈز کرکٹ گرائونڈ پر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں مشکلات میں گھری آسٹریلوی کی جانب سے پہلی اننگز میں سٹیو سمتھ نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

سٹیو سمتھ میگا فائنل میں بیٹنگ کیلئے آئے تو آسٹریلوی ٹیم کے ابتدائی 3 وکٹیں 46 کے مجموعی سکور پر گر گئی تھیں تاہم اس موقع پر سٹیو سمتھ نے اپنی اننگز جاری رکھی اور ٹیم کا سکور 146 تک پہنچادیا۔آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ لارڈز میں کھیلی گئی 10 اننگز میں 59.10 کی اوسط سے 591 رنز بنا چکے ہیں، وارین بارڈسلے 575 رنز اب دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ تاریخی وینیو پر گیری سوبرز نے 571 اور ڈان بریڈمین نے 551 رنز سکور کئے تھے۔ سٹیو سمتھ انگلش سرزمین پر سب سے زیادہ 18 ففٹی پلس سکور بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز اور انگلینڈ کے ایلن بورڈر کے پاس تھا ، جواب 17،17 ففٹیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :