ریسکیو 1122 کوہستان اپر نے داسو چائنیز کس کیمپ کے سولر پلیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا

جمعرات 12 جون 2025 11:50

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ریسکیو 1122 کوہستان اپر نے داسو چائنیز کس کیمپ کے سولر پلیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کوہستان اپر کے مطابق کنٹرول روم کو واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور ٹیم نے پیشہ وارانہ طریقہ سے آپریشن کے دوران آگ پر قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔ اہلیان علاقہ نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کے جلد رسپانس اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں کو سراہا ہے۔