بریگیڈئیر (ر)شفیع غازی کی ایم ڈی پی ایس سی علی ارشدرانا سے ملاقات

معیاری بیجوں کی تیاری اور فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 12 جون 2025 12:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں بریگیڈئیر (ر)شفیع غازی نے مینیجنگ ڈائریکٹرپنجاب سیڈکارپوریشن علی ارشدرانا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر شابی حسن، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شاہد قادر، پی ایس او ٹو مینیجنگ ڈائریکٹر عامر سہیل بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے بریگیڈئیر (ر)شفیع غازی کو اپنے آفس میں خوش آمدید کہا ۔

اس موقع پر معیاری بیجوں کی تیاری اور فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بریگیڈئیر (ر) شفیع غازی نے کہا کہ میں خود بھی ایک زمیندار ہوں ،زراعت کی ترقی اور اجناس کی پیداوار میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کے کردار سے آگاہ ہوں ۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے معیاری بیجوں کے استعمال سے اجناس کی پیداوار میں تقریباً 25 فیصد زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے ایم ڈی علی ارشد رانا کے ٹرانسفارمیشن پلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ادارے نے کارپوریٹ ادارے کی طرز پر ترقی کی جانب سفر شروع کیا ہے ۔مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن نے بریگیڈئیر (ر) شفیع غازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی ترقی کے لئے آپ جیسی سنجیدہ شخصیات سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :