پرتگالی ٹیم کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر

تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل‘کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اشارہ بھی کیا، جس سے قیاس ہے کہ نئے مہمان کی آمد متوقع ہے

جمعرات 12 جون 2025 12:35

پرتگالی ٹیم کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کے حاملہ ..
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)اسپین کیخلاف نیشنز کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں تاریخی فتح سمیٹنے والی پرتگالی ٹیم کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلنے لگیں۔8 جون کو میونخ میں کھیلے گئے نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں اسپین اور پرتگال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا بعدازاں اضافی وقت میں بھی میچ برابر رہا اور یوں میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

پرتگال کی جانب سے تجربہ کار مڈفیلڈر روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی جبکہ اسپین کے ایلواور موراتا کی پنالٹی مِس ہوئی۔فائنل میں پرتگال نے پنالٹی پر اسپین کو 3-5 سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

اس میچ میں اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز، انکی ماں اور بچے میچ سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے، جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

انسٹاگرام پر وائرل فوٹیج میں روڈریگوز کو ایرینا باکس میں موبائل فون کے ساتھ فلم بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اشارہ بھی کیا، جس سے مداح قیاس کررہے ہیں کہ چوڑے کے یہاں نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔جارجینا اور کرسٹیانو الانا مارٹینا اور بیلا ایسمیرالڈا کے والدین ہیں، جو جڑواں ہیں، جو سروگیٹ ماں سے پیدا ہوئے جبکہ 14 سالہ کرسٹیانو جونیئر کی والدہ سے متعلق تاحال عوامی سطح پر کسی کو کوئی معلومات نہیں ہیں۔

رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا گیا، بعدازاں اس ویڈیو پر قیاس ا?رائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ دوبارہ حاملہ ہیں۔میچ کے اختتام پر جارجینا اسپین میں نیٹ فلکس کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی تھی، جہاں کی مبینہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس دوران رونالڈو جونیئر بھی انکے ہمراہ تھے۔