Live Updates

تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگری کلچر نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 25 جولائی تک طلب

جمعرات 12 جون 2025 14:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگری کلچر نمائش‘‘ میں شرکت کے لیے 25 جولائی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش کراچی ایکسپو سنٹر میں 25 نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہے گی جس میں پھل ، دلیہ ، سبزیاں ، ڈیری ، شہد ، نمک ، کھجوریں ، خشک میوہ جات ، تمباکو، مصالحہ جات اور ایگری ٹیک سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔\395

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات