بلال اظہرکیانی کو وزیرمملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دیدیا گیا

جمعرات 12 جون 2025 14:37

بلال اظہرکیانی کو وزیرمملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دیدیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دے دیا گیا۔کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ تقرری فوری طور پر مؤثر ہو گی۔واضح رہے کہ بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں۔