مدرس مقبول ڈار،مقبول میر،نورزمان کی تعلیمی خدمات سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی،شاہ غلام قادر

ن لیگ حکومت نے نیلم ویلی میں جدید تعلیم سے نسل نو کو آراستہ کرنے کے لئے تاریخ ساز اقدامات عمل میں لائے ہیں

جمعرات 12 جون 2025 15:31

شاردا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مدرس مقبول ڈار،مقبول میر،نورزمان کی تعلیمی خدمات سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔ ن لیگ حکومت نے نیلم ویلی میں جدید تعلیم سے نسل نو کو آراستہ کرنے کے لئے تاریخ ساز اقدامات عمل میں لائے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گورنمنٹ انٹر کالج دودھنیال میں مدرس مقبول ڈار کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سابق سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کا دودھنیال کالج پہنچنے پر عوام الناس نے پرتپاک استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں مالے ڈال کرخوش آمدید کیا۔تقریب سے ڈی پی آئی کالجز خواجہ عبدالرحمن ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر EPIسید مبشرگیلانی،معروف بزنس مین وسابق اُمیدواربرائے ڈسٹرکٹ کونسلر عبدالحمید خان، سینئر لیگی رکن فریدالدین میر،چیئرمین یونین کونسل دودھنیال محمد اخترڈار،سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عبدالرشید خان،پروفیسر غلام حسین نے خطاب کرتے ہوئے مدرس مقبول ڈار کی تعلیمی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں سابق سپیکر وایم ایل اے شاہ غلام قادر نے تہجیاںگورنمنٹ ہائی سکول کے معلم مقبول میر،مدرس نورزمان کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے عہدیداران /کارکنان کی کثیرتعدادتھی جن میں رفیع میر ،غضنفر گل ایڈووکیٹ،صابرخان، عبدالقیوم بٹ،صدرمسلم لیگ ن یونین کونسل دودھنیال ایوب ڈارسمیت ہرمکتبہ فکر کے افراد ، اساتذہ، طلباء اور شہریوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :