میرپور خاص ،پولیو بچے کو ہمیشہ کے لیے معذور بنا دیتا ہے, ہم سب مل کر معصوم بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ بنائیں، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 12 جون 2025 15:31

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا ہے کہ پولیو مرض بچے کو ہمیشہ کے لیے معذور بنا دیتا ہے تو کیوں نہ ہم سب مل کر معصوم بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ بنائیں جو ہم سب کا قومی فریضہ ہے. یہ بات انہوں نے کمشنر کمیٹی ہال میں گذشتہ انسدادِ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب اور موئثر بنانے کے لیے مائکرو پلان پر نظر ثانی کرکے اپ ڈیٹ کیا جائے اور کہا کہ پولیو ہدف کے حصول کے لیے جہاں پولیو عملے کی تبدیلی کی ضرورت ہو انہیں تبدیل کیا جائے اور جو یونین کونسل پولیو ہدف کے حصول میں کمزور رہی ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے اور ایریا انچارجز اور پولیو ٹیموں کو شوکاز دئیے جائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بچوں کے زیرو ڈوز پر بھی خصوصی توجہ دی جائے. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد علی بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امجد اعظم ، اسٹنٹ کمشنر میرپور خاص غلام حسین کانیہو، اسٹنٹ کمشنر سندھڑی عبدالغفار لاکھیر،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پولیو پروگرام ڈاکٹر نارائن داس، ڈسٹرکٹ کنٹرول پروگرام فوکل پرسن ڈاکٹر راجیش کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالوہاب عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول رجسٹریشن سید خالد شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام رضا کھوسو ،ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی (اے)جیٹھا نند،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکینڈری اسکول علی خان ناریجو، ڈی ایس پی سٹی عبدالغفور خاصخیلی، سرسو ،ہینڈز ،ایریا انچارجز ،تعلقہ فوکل پرسن اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

\378

متعلقہ عنوان :