سی آئی اے کے تجزیہ کار کو 37 ماہ قید کی سزا

آصف ویلیم رحمان پر انتہائی خفیہ معلومات افشا کرنے کا الزام ثابت ہوا،رپورٹ

جمعرات 12 جون 2025 15:44

سی آئی اے کے تجزیہ کار کو 37 ماہ قید کی سزا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے تجزیہ کار کو 37 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔میڈیارپورٹس کے م طابق آصف ویلیم رحمان پر انتہائی خفیہ معلومات افشا کرنے کا الزام ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آصف نے اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کی تیاری سے متعلق معلومات افشا کی تھیں۔آصف کو کمبوڈیا سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پچھلے سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔آصف ویلیم رحمان 2016 سے سی آئی اے کا ملازم تھا، وہ کیلی فورنیا میں پیدا ہوا اور اوہائیو میں پلا بڑھا تھا۔