حج سیزن جامع سکیورٹی اور احتیاطی منصوبوں کی بدولت کامیاب ہوا، شاہ سلمان

جمعرات 12 جون 2025 15:51

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس سال حج کے سیزن میں حاصل ہونے والی کامیابی جامع سکیورٹی، احتیاطی، تنظیمی اور خدماتی منصوبوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب شاہ سلمان نے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود جو سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین ہیں کو شکریہ کا ایک کیبل بھیجا۔

(جاری ہے)

اس کیبل میں انہیں حج کے سیزن کی کامیابی پر مبارکباد دی گئی۔حج کے مریضوں کی اطمینان کی پیمائش کے پلیٹ فارم کی موجودگی کے نتائج کے مطابق فراہم کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے ساتھ عازمین کے اطمینان کی شرح 97.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔مکہ ہیلتھ نے انکشاف کیا کہ اس نے طریقہ کار کو آسان بنانے اور سہولیات کے اندر غیر ضروری سٹاپ کو کم کرنے کے لیے حج کے طبی سفر کے نقشے کو دوبارہ ڈیزائن کیا ہے۔ اس سے انتظار کا وقت کم ہو جاتا ہے اور شناختی کارڈز کے استعمال کے ذریعے سروس کے بہا میں بہتری آتی ہے۔