نو تعینات تجاوزات آفیسر بلدیہ نعمان مرزا کی دبنگ کاروائی

بلدیہ عظمی کی ناک تلے قائم قبرستان کے گیٹ پر قبضہ جما کر قریبی مسجد کمیٹی کی آڑ میں تجاوزات کرنے والوں کے تھڑے ختم کروا دیئے

جمعرات 12 جون 2025 16:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) نو تعینات تجاوزات آفیسر بلدیہ نعمان مرزا کی دبنگ کاروائی، بلدیہ عظمی کی ناک تلے قائم قبرستان کے گیٹ پر قبضہ جما کر قریبی مسجد کمیٹی کی آڑ میں تجاوزات کرنے والوں کے تھڑے ختم کروا دیئے۔ اپر اڈا کے تاجروں سمیت عوام الناس کا خراج تحسین۔ نعمان مرزا اسی شہر کا بچہ ہے، جو یہیں پر کھیل کود کر جوان ہوا اور زندگی کا ایک حصہ بحیثیت انسپکٹر بلدیہ شہر ہی میں گزارا،شہر اقتدار کے کونوں کھدروں میں تجاوزات مافیا، قبضہ مافیا، ریڑھی مافیا، تھڑا مافیا کو بخوبی جانتا و پہچانتا ہے، شہریوں کا موقف۔

گزشتہ روز عوام الناس کی طرف سے تھڑا مافیا، ریڑھی مافیا کے خلاف عوامی شکایات کے انبار کے بعد میڈیا کی نشاندہی پر اپراڈا کے مقام پر قبرستان کے گیٹ میں تھڑا لگا کر قبضہ جمانے والے عناصر کے خلاف تجاوزات آفیسر بلدیہ نعمان مرزا نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف قبرستان کے گیٹ کو واگزار کروایا بلکہ دیگر ریڑھیوں کو بھی وارننگ دی کہ وہ عوامی راستوں کو بند کرنے، قانون کی خلاف ورزی کرنے اور راہگیروں کے لیے مسائل پیدا کرنے سے باز رہیں بصورت بصورت دیگر ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مئیر بلدیہ اور چیف آفیسر بلدیہ کی ہدایات کے تناظر میں شہر اور شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :