
محکمہ سول ڈیفنس آزاد جموں وکشمیر میں بائیو میٹرک سسٹم تباہ حالی کا شکار
ڈی جی سمیت آفیسران و اہلکاران بدستور عید الاضحی کی چھٹیاں منانے میں مصروف
جمعرات 12 جون 2025 16:02
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کی تعطیلات ختم ہوئے کئی روز گزر گئے مگر محکمہ سول ڈیفنس کے آفسران و اہلکاران دفتر حاضر نہ ہو سکے۔
مرکزی شہری دفاع کے دفتر میں نصب بائیو میٹرک مشین ایک عرصہ ہوا خراب ہو گئی یا کر دی گئی یہ ایک الگ معمہ ہے مگر آفیسران و اہلکاران کی دفتر حاضر نہ ہونے کی پالیسیاں حکومتی رٹ پر چھبتا ہوا سوال بن چکی ہیں۔ عید الاضحی کی تفصیلات کے بعد آج تک نہ تو ڈی جی محکمہ شہری دفاع اور نہ ہی سینیئر آفسران سمیت پسند و ناپسند کی بنیاد پر کاسہ لیسی کرنے والے دفتر حاضر ہو سکے۔ سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی، عوامی، علمی، ادبی حلقوں کے اکابرین سمیت سول سوسائٹی کے زعماء اور دیگر عوام الناس شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ شہری دفاع سراسر حکومتی خزانے پر بوجھ ہے، جس کا قبلہ درست کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ شہری دفاع کو فعال بنانے کے لیے سب سے پہلے تو حکومت محکمہ شہری دفاع کے مرکزی دفتر میں نصب بائیو میٹرک مشین کی خرابی کی وجوہات معلوم کرے اور پھر روزانہ کی بنیاد پر ان سے کارکردگی رپورٹ طلب کی جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.