سرگودھا، محکمہ سول ڈیفنس کا غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈائون، 4 پیٹرول پمپس سیل

جمعرات 12 جون 2025 16:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر غلام مصطفیٰ نے بغیر فارم کے چلنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ساہیوال تحصیل میں واقع چار پیٹرول پمپس کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیل کیے گئے پمپس میں قریشی پیٹرولیم چاوے والا، حمزہ پیٹرولیم ساہیوال روڈ، فتح علی خان اینڈ برادرز پیٹرولیم ساہیوال اور نہنگ فلنگ اسٹیشن نہنگ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

سول ڈیفنس آفیسر غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر غیر قانونی اور بغیر قانونی دستاویزات کے چلنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام پیٹرول پمپس جو حکومتی ضوابط پر پورا نہیں اترتے، ان کے خلاف سخت قانونی اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :