یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں غیر ملکی طلبہ کے لئے عید ملن پارٹی کا اہتمام

جمعرات 12 جون 2025 16:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(یو ای ٹی)لاہور میں غیر ملکی طلبہ کے اعزاز میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ تمام فیکلٹیز کے ڈین، ریزیڈنٹ ٹیوٹرز، رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، ٹریژررز، سینئر وارڈن، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز، پی آر او اور غیر ملکی طلبہ شریک ہوئے۔

وائس چانسلر پروفیسر نے خطاب میں کہا کہ غیر ملکی طلبہ ہمارے تعلیمی ادارے کا قابلِ فخر حصہ ہیں،یونیورسٹی میں ان طلبہ کو گھر جیسا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم پر بھرپور توجہ دے کر اپنے ملک اور ادارے کا نام روشن کریں۔طلبہ نے وائس چانسلر،فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔