اقوام متحدہ کاعالمی فوجداری عدالت کے 4 ججوں پر امریکی پابندیوں پر تشویش کا اظہار

جمعرات 12 جون 2025 16:09

اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے چار ججوں کے خلاف امریکی پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے گزشتہ روز معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ سیکرٹری جنرل نے امریکا کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت پابندیوں میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی4ججوں کی نامزدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور آئی سی سی الگ الگ اور الگ مینڈیٹ والے ادارے ہیں اور اقوام متحدہ آئی سی سی کو بین الاقوامی فوجداری انصاف کا ایک اہم ستون سمجھتا ہے اور سیکرٹری جنرل اس کے کام کا احترام کرتے ہیں۔ نائب ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل عدالتی آزادی کے بنیادی اصول کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہیں۔