ضلعی انتظامیہ کا منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون، سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں استحکام

جمعرات 12 جون 2025 17:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں کے استحکام اور منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ پرائس کنٹرول مہم کے نتیجے میں شہر میں 15 سبزیوں اور 4 پھلوں کی قیمتیں مستحکم جبکہ 3 سبزیوں اور 2 پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق آلو، پیاز، ٹماٹر، بینگن، گوبھی، بند گوبھی، مٹر اور ہری مرچ سمیت متعدد سبزیوں کے نرخ برقرار ہیں جبکہ میتھی، گاجر، شلجم اور پالک کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھا گیا ،پھلوں کے نرخوں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیب، کیلا، انار اور کھجور کی قیمتیں مستحکم ہیں جبکہ آم اور خربوزے کے نرخوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں اور اوور پرائسنگ کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :