شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آکر ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،ایس ایس پی

جمعرات 12 جون 2025 17:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا ہےکہ تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرزمیں منعقدہ کھلی کچہری کی سربراہی کرتے ہوئے کی ۔ایس ایس پی نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پردیئے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :