محرم الحرام سے قبل پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ؛ سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

ّپنجاب بھر میں امن و امان کا قیام وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے، سیکرٹری داخلہ پنجاب

جمعرات 12 جون 2025 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے محکمہ داخلہ میں محرم الحرام سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پنجاب بھر میں امن و امان کا قیام وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ کا انٹرنل سکیورٹی ونگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فیلڈ میں متحرک کررہا ہے۔

سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان جلد تمام اضلاع میں جاکر انتظامات کا معائنہ کریگی۔ امن و امان کیلئے خطرہ بننے والوں کی قانون کے مطابق ضلع بندی اور زباں بندی ہو گی۔ محکمہ داخلہ محرم الحرام کے پٴْر امن انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق اور اہم ہدایات جاری کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ محکمہ داخلہ میں محرم الحرام سکیورٹی کے حوالے سے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی لغزش برداشت نہیں کی جائے گی۔ سیکرٹری داخلہ نے محرم الحرام سے قبل تمام سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے ہدایت کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان اور محکمہ داخلہ پنجاب کے تمام ونگز کے ایڈیشنل سیکرٹریز اور ڈپٹی سیکرٹریزننینشرکتنکی۔