مریدکے، بہن کو ملنے کیلئے آنے والے نوجوان کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

جمعرات 12 جون 2025 22:04

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)مریدکے جی ٹی روڈ کی آبادی بڈھنکے میںبہن کو ملنے کیلئے آنے والے نوجوان کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

مریدکے صدر پولیس کے مطابق کامونکی کا رہائشی نوجوان فیصل محمود مریدکے کی آبادی بڈھنکے میں اپنی بہن سے مل کر واپس جارہا تھا کہ بہن کے گھر سے چند سو میٹر دور اسے نامعلوم افراد نے گولیاں ماردیں جو موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقتول کے بھائی قیصر کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔