
میٹا اے آئی نے تخلیقی صلاحیتوں کے لیے جنریٹو ویڈیو ایڈیٹنگ متعارف کرا دی
جمعرات 12 جون 2025 22:13

(جاری ہے)
اس فیچر کو آسان اور قابل رسائی بنایا گیا ہے تاکہ بغیر کسی پیشہ ورانہ مہارت کے بھی صارفین معیاری ویڈیو ایڈیٹس تیار کر سکیں۔
صارفین میٹا اے آئی ایپ، Meta.AI ویب یا ایڈٹس ایپ (Edits App) پر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے 50 سے زائد پری سیٹ ایڈیٹنگ آپشنز میں سے انتخاب کرسکیں گے۔ محدود مدت کے لیے صارفین 10 سیکنڈ کی ویڈیوز کو مفت میں ایڈیٹ کر کے آزما سکتے ہیں۔چاہے کسی ویڈیو کو گرافک ناول طرز کی اینیمیشن میں بدلنا ہو، برستی بارش کے مناظر کو خواب کی طرز پر روشنی میں ڈھالنا ہو یا کسی سین کو ویڈیو گیم جیسے سینیمیٹک ایفیکٹس کے ساتھ دوبارہ تخلیق کرنا ہو، میٹا اے آئی کے ساتھ اب یہ سب ممکن بنانا بہت آسان ہوگا۔ایڈیٹ کی گئی ویڈیوز کو براہ راست فیس بک اور انسٹاگرام پر میٹا اے آئی اور ایڈٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیا جا سکتا ہے یا Meta.AI ویب سائٹ پر ڈسکور فیڈ میں پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔یہ نئی سہولت میٹا کی اے آئی پر مبنی تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کے عزم کی عکاس ہے۔ اس فیچر کی تیاری میں کنٹینٹ کریئیٹرز کی آراء کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ یہ تخلیقی عمل میں بہترین معاون ثابت ہو اور صارفین اپنے ناظرین سے مزید موثر انداز میں جڑ سکیں۔میٹا اے آئی کے ویڈیو انوویشن کا سفر کئی سالوں کی تحقیق پر مبنی ہے۔ 2022ء میں ’میک اے سین‘ سے آغاز کرتے ہوئے، لاما امیج ماڈلز اور مووی جن جیسے منصوبے متعارف کرائے گئے۔ اب میٹا اے آئی کے اس پہلے ویڈیو ایڈیٹنگ فیچر کے ساتھ صارفین کے تخلیقی خواب حقیقت کا روپ دھارنے لگے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
-
یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے
-
مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ
-
ایئر انڈیا حادثہ: ہلاکتیں 270 تک پہنچ گئیں، خاندان سوگوار
-
اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر مزید میزائل حملے
-
پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی تمام تر بھارتی کوششیں ناکام
-
ملک میں جدید سفری ذرائع کے فروغ کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مفاد پر مبنی خدمات کی فراہمی کیلئے جامع آئی ٹی اصلاحات کا آغاز کر دیا
-
پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، وزیراعظم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
جب تک حکمران طبقہ اپنے مفادات کی نفی نہیں کرے گا عام عوام کو ریلیف نہیں ملے گا‘مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.