پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، وزیراعظم

ہفتہ 14 جون 2025 20:02

پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، وزیراعظم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے،نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرکے با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران رانا مشہود احمد خان نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق مختلف جاری اقدامات پر وزیرِاعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں‘نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرکے با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں ملکی ترقی کے عمل میں متحرک شراکت دار بنانے کے لیے مزید منصوبے شروع کیے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ اور جدید ہنر و ٹیکنالوجی کی تربیت یقینی بنا رہے ہیں۔