ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،آسٹریلیا کے 212 کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم 138 رنز پر ڈھیر

جمعرات 12 جون 2025 20:05

لارڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 212 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور صرف 138 رنز کر آل آؤٹ ہوگئے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر جب دوبارہ بلے بازی شروع کی تو ان کے بیٹرز پہلے روز کے مقابلے میں کافی پرٴْاعتماد نظر آئے۔

کپتان ٹمبا باؤما اور ڈیوڈ بیڈنگھم کے درمیان 64 رنز کی مستحکم پارٹنر شپ کے بعد پروٹیز کو کچھ امید ضرور ملی تاہم 94 کے مجموعی اسکور پر جب کپتان ٹمبا باؤما 36 رنز بنا پیٹ کمنز کا شکار ہوئے تو اس کے بعد جنوبی افریقی بیٹرز کینگروز کے سامنے زیادہ دیر تک مزاحمت کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم صرف 138 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے تباہ کن بولنگ کی اور 28 رنز دے کر 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔

میچل اسٹارک 2 اور جوش ہیزل ووڈ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اس سے قبل ٹمبا باوما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا، جنوبی افریقہ بولرز نے صرف 212 کے مجموعے پر کینگروز کو ڈھیر کردیا تھا۔بیوویبسٹر اور سابق کپتان اسٹیون اسمتھ نے جنوبی افریقی بولرز کے سامنے مزاحمت کرتے نظرآئے اور دونوں نے بالترتیب 72 اور 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔پروٹیز کے فاسٹ بولر کاگیسوراباڈا نے 51 رنز کے عوض 5 وکٹیں اپنے نام کیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے۔ مارکوجانسن 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ کیشومہارج اور ایڈن مارکرم کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

متعلقہ عنوان :