-حیدرآباد، ہٹری بائی پاس کے قریب صوبائی وزیر جام خان شورو اور میئر کاشف شورو کے چھوٹے بھائی روڈ حادثے میں ڈرائیور سمیت زخمی

جمعرات 12 جون 2025 20:20

ڑ*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) ہٹری بائی پاس کے قریب صوبائی وزیر جام خان شورو اور میئر کاشف شورو کے چھوٹے بھائی روڈ حادثے میں ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہٹڑی بائی پاس کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں کار میں سوار مہران خان شورو جوکہ صوبائی وزیر جام خان شورو اور میئر کاشف شورو کے بھائی ہیں ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے ، جنہیں سول ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :