&اٹک، محکمہ واپڈا کی ناقص کارکردگی اور نا اہلی کے باعث ایک ہی دن میں آٹھ ٹرانسفارمر جل گئے

ؒاٹک شہر اور گردو نواح کے متعدد علاقے گزشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی سے محروم حکام بالا سے اصلاح احوال و نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 12 جون 2025 20:25

ًاٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) محکمہ واپڈا کی ناقص کارکردگی اور نا اہلی کے باعث ایک ہی دن میں آٹھ ٹرانسفارمر جل گئے اٹک شہر اور گردو نواح کے متعدد علاقے گزشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی سے محروم حکام بالا سے اصلاح احوال و نوٹس لینے کا مطالبہ ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی برسوں کی طرح اس بار بھی موسم گرما میں شدت آتے ہی اٹک و گردونواح میں ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جس کی وجہ ٹرانسفارمر پر غیر ضروری لوڈ اور تقسیم کار نہ ہو نا ہے علاقہ کے عوام و سماجی حلقوں نے محکمہ واپڈا کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا اٹک میں سفارشی بنیادوں پر گزشتہ کئی برسوں سے تعینات محکمہ واپڈا کی بدنامی کا باعث بننے والے نا اہل اہلکاروں و ذمہ داروں کا تبادلہ کیا جائے ٹیکنیکل اور محنتی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تا کہ اصلاح احوال ممکن ہو ۔

متعلقہ عنوان :