ْچیئرمین، سپیکر یا ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ حقیقت پسندانہ ہوکر دیکھنا ہوگا، احسن اقبال

جمعرات 12 جون 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ یا اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کو حقیقت پسندانہ ہو کر دیکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کئی اداروں کے ماتحت افراد سربراہ سے زائد پیسے لے رہے ہیں۔ ہمیں اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے کہ حقیقت پسندانہ انداز میں دیکھنا چاہیے۔