سبی ،نامعلوم افرادڈی ایس پی کی رہائش گاہ پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے

جمعرات 12 جون 2025 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) سبی میں نامعلوم افرادڈی ایس پی کی رہائش گاہ پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعرات کو سبی میں سٹی پولیس تھانہ کے اندر واقع ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمداشرف جمالی کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔