منگچر کے علاقے مندے حاجی سے نوجوان کی نعش برآمد

جمعرات 12 جون 2025 21:45

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)منگچر کے علاقے مندے حاجی سے نوجوان کی نعش برآمد، مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا منگچر لیویز کے مطابق گزشتہ روز منگچرکے علاقے مندے حاجی سے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے آر ایچ سی سینٹر منگچر پہنچا دیا جہاں مقتول کی شناخت عبد الکریم قوم نیچاری سکنہ کلی بہرام شہی منگچر سے کی گئی ہے منگچر لیویز مزید کاروائی کررہی ہے

متعلقہ عنوان :