بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر محمد اسماعیل مروانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

جمعرات 12 جون 2025 21:55

ٍ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر محمد اسماعیل مروانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹر محمد اسماعیل کو فوری طور پر معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ، سابقہ ایڈیشنل ڈائریکٹر پر ادویات کی خریداری کے عمل میں ناکامی اور فنڈز کے استعمال میں کوتاہی کا الزام ہے محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹر محمد اسماعیل میروانی کو محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ گریڈ 19 کے ڈاکٹر میر محمد یوسف خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی تعینات کیا گیا ہے ،محکمہ صحت بلوچستان نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :