×عدالت عالیہ بلوچستان نے عدالتی امور کی موثر نگرانی اور نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے اعلی انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی

جمعرات 12 جون 2025 21:55

ِکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) عدالت عالیہ بلوچستان نے عدالتی امور کی موثر نگرانی اور نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے اعلی انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق معزز قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، جسٹس روزی خان بڑیچ کی زیرِ صدارت قائم کی گئی اس کمیٹی میں عدالت کے سینئر اور تجربہ کار ججز کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامی کمیٹی کے ارکان میں جسٹس محمد کامران خان ملاخیل (سینئر جج) ، جسٹس اقبال احمد کاسی ، جسٹس شوکت علی رخشانی ، جسٹس گل حسن ترین ، جسٹس محمد عامر نواز رانا اورجسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔کمیٹی کی تشکیل عدالتی قوانین اور سول احکامات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عدالتی امور کو مزید منظم اور شفاف بنانا، عدالت عالیہ کی کارکردگی میں بہتری لانا اور انتظامی فیصلوں میں مشاورت کو فروغ دینا ہے۔