ج*تمپ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

جمعرات 12 جون 2025 21:55

ٹ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) تمپ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تمپ کے علاقے ملک آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عبداللہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔