
Kامن وامان کا قیام،ڈویژنل پولیس کوشاں
Yاغواء کار ،اسلحہ کی نمائش،منشیات فروش گرفتار
جمعرات 12 جون 2025 21:55
(جاری ہے)
ملزمان کے قبضہ سے 4 رائفلیں ،گولیاں اور میگزین برآمدہوئیں۔
ملزمان کے زیر استعمال ڈالہ بھی پولیس تحویل میں لیا گیا۔ اکبری گیٹ پولیس نے 26 سے زائد وارداتیں کرنے والے منشیات فروش کوگرفتارکر لیا۔ ملزم اکبر جٹ پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتاتھا۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے 1420 گرام چرس برآمدکی گئی۔ ملزم ڈکیتی، چوری، اسلحہ ومنشیات جیسی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن کا منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران گلبرگ، شادمان اور صوئے اصل سی4منشیات فروش گرفتار کر لیئے۔ ملزمان کو دوران سنیپ چیکنگ و خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا ۔گرفتار ملزمان میں کرامت، اویس، رومان اور جابر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 4 کلو سے زائد چرس، 790 گرام آئس برآمد کی گئی۔ گلبرگ اورچوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 3 ملزمان گرفتارکر لیئے۔ملزمان کی شناخت عمرعباس، وارث اور عمر حنیف کے ناموں سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کی اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 3 پستول ،میگزینز و گولیاں برآمدکر لی گئیں۔ چوکی نادر آباد پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب 05 سالہ بچی کو تلاش کر لیا۔ کمسن بچی سحرش گھر سے باہر چیز لینے کے لیے نکلی لیکن گھر واپس نہ پہنچی۔ پولیس نے بچی کے والد محمد آصف کی درخواست پر فوری نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایس پی کینٹ کی جانب سے بچی کو فوری تلاش کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔ چوکی نادرآباد پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر بچی کو بحفاظت تلاش کر لیا۔ علاوہ ازیںایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے۔ انہوںنے متعلقہ افسران کو موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔ نواں کوٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکے کے تیاری و فروخت میں ملوث 02 ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ملزمان کی شناخت عمر حفیظ اور عمیر کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان گٹکا تیار کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میںسپلائی کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کے گٹکے سے بھرے درجنوں ڈبے برآمد کر لیئے گئے۔ سول لاِئنز ڈویژن کا ناجائز اسلحہ، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم علی کوگرفتار کر لیا۔ لٹن روڈ پٹرولنگ ٹیم نے فائرنگ کی آواز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ملزم کے قبضہ سے 9mm، پستول میگزین و گولیاں برآمدہوئیں۔ ڈولفن سکواڈ نے 23 مئی کو شمس پورہ لاہور سے اغوا ء ہونے والی مغویہ15 سالہ کرن کو کوٹ کمبوہ سے بازیاب کروالیا۔ ڈولفن ٹیم نے 15 کال کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء کار سمیت مغویہ کو حراست میں لے لیا۔بچی کے اغوا کا مقدمہ 1266/25 تھانہ راوی روڈ میں درج ہے۔25 سالہ جنید نامی ملزم نے چند روز قبل شمس پورہ سے لڑکی کو اغوا کیا تھا۔ملزم جنید اورمغویہ کرن شہزادی کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نواں کوٹ منتقل کر دیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت میں ڈولفن سکواڈ کی 24/7 سنیپ چیکنگ و پٹرولنگ جاری ہے۔ گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ڈولفن سکواڈ نے 23 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 192 ملزمان گرفتارکر لیئے۔ گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ڈولفن سکواڈ نے 25 عادی مجرمان جبکہ 23 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے۔ شہید کانسٹیبل محمد بشیر کی برسی کے موقع پرپولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ سے گارڈز کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی۔اس موقع پر شہید کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔ یادرہے کہ کانسٹیبل محمد بشیر 12 جون 1996ء کو تھانہ جنوبی چھاؤنی تعینات تھے۔ جھگڑے کے معاملہ میں دو فریقین کے درمیان بیانات قلمبند کرنے پہنچے تھے۔ بیانات سے انکاری پر ایک پارٹی نے فائرنگ کر دی جس سے آپ شہید ہو گئے۔ علاوہ ازیں ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے پولیس لائن میں موجود مختلف دفاتروبرانچز کا معائنہ کیا۔ انہوںنے پولیس لائنزمیں موجود دفاتر و برانچزکی دیکھ بھال کے انتظامات میں بہتری سمیت ہدایات جاری کیں۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
-
یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول
-
بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا گیا جبکہ عوام کو چاروں طرف سے گھیر کر مارا گیا ہے
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے
-
مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.