اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈاؤن جار ی

سنگین جر ائم میں ملوث پا نچ مجرمان سمیت17جر ائم پیشہ عناصر گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

جمعہ 13 جون 2025 02:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کر یک ڈاؤن کے دوران سنگین جر ائم میں ملوث پا نچ مجرمان سمیت17جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے گئے ،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ رمنا، تھا نہ شالیمار، تھا نہ سنگجانی، تھا نہ کھنہ، تھا نہ کورال، تھا نہ سہا لہ اورتھا نہ ہمک پولیس ٹیموں نی12ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی3572گر ام ہیر وئن،150گر ام چرس، 48گر ام آ ئس،400بو تلیں شراب، دو عدد مختلف بو ر کے دو پستول معہ ایمو نیشن اور خنجر برآمد کرلئے ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران پا نچ مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد محمدشعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن"پکار-15 " پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :