مشیر صحت احتشام علی کا ہندوستان میں جہاز حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار

جمعہ 13 جون 2025 02:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)مشیر صحت احتشام علی نے ہندوستان میں پیش آنے والے حالیہ جہاز حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں 242 افراد جاں بحق ہو گئے۔مشیر صحت نے اس افسوسناک واقعے کو دلخراش قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا، ''مصیبت اور غم کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

''احتشام علی نے مزید کہا کہ سوگوار خاندانوں کے لیے یہ وقت کسی اذیت سے کم نہیں، اور اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات آسان فرمائے۔ انہوں نے انسانیت کے ناطے اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مشیر صحت نے واضح کیا کہ یہ ایک انسانیت سوز واقعہ ہے جس پر پوری عوام غمزدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :