فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے 21ویں ایڈیشن کا باضابطہ آغاز (ہفتہ کو )امریکا میں ہوگا

جمعہ 13 جون 2025 10:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام کلب ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا 21واں ایڈیشن کل (ہفتہ کو)سے امریکا میں شروع ہورہا ہے ۔امریکا میں کھیلے جانے والے عالمی کلب فٹ بال کپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، میگا ایونٹ کا آغاز 14 جون کو میزبان امریکا کے انٹر میامی فٹ بال کلب اور مصرکے الاہلی فٹ بال کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا۔

میگا ایونٹ کے تمام میچز امریکا کے 11 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جن میں پاساڈینا،ایسٹ ردرفورڈ،شارلٹ،اٹلانٹا فلاڈیلفیا،سیاٹل ،میامی گارڈنز،اورلینڈو،نیش ول،سنسناٹی اورواشنگٹن ڈی سی شامل ہیں ۔14جون سے شروع ہونے والا کلب فٹ بال ورلڈ کپ کا 21 واں ایڈیشن 13جولائی کو ایسٹ ردرفورڈمیں کھیلے جانے والے فائنل میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔

(جاری ہے)

فیفا کلب ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ انگلینڈ کی کلب ٹیم مانچسٹر سٹی میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ انگلینڈ کی کلب ٹیم مانچسٹر سٹی نے 2023 کے میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں حریف برازیل کی کلب ٹیم فلومیننس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4گول سے شکست د ے کر ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ فیفاکلب ورلڈ کپ کی تاریخ میں سپین کی کلب ٹیم ریال میڈرڈ کو سب سے زیادہ پانچ مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

میگا ایونٹ میں شامل مختلف ممالک کے 32 کلب کی ٹیموں میں پالمیراس کلب، پورٹوکلب ، الاہلی کلب ، انٹر میامی کلب، پیرس سینٹ جرمین کلب، ایٹلیٹیکو میڈرڈکلب، بوٹافوگوکلب، سیاٹل ساؤنڈرز کلب، بائرن میونخ کلب، آکلینڈ سٹی کلب، بوکا جونیئرزکلب، بینفیکا کلب، فلیمنگوکلب ، ایسپرینس ڈی تیونس کلب، چیلسی کلب ، لاس اینجلس کلب، ریور پلیٹ کلب، ارووا ریڈ ڈائمنڈز کلب، مونٹیری کلب، انٹر میلان کلب، فلومیننس کلب، بوروسیا ڈورٹمنڈ کلب، السان ایچ ڈی کلب، ممیلودی سن ڈائونز کلب، مانچسٹر سٹی کلب، وائڈڈ اے سی کلب، العین کلب، یووینٹس کلب، ریال میڈرڈکلب،الہلال کلب، پچوکا کلب اور ریڈ بل سالزبرگ کلب شامل ہیں۔

ان 32 ٹیموں کو 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پالمیراس کلب، پورٹوکلب ، الاہلی کلب اور انٹر میامی کلب شامل ہیں،گروپ بی میں پیرس سینٹ جرمین کلب، ایٹلیٹیکو میڈرڈکلب، بوٹافوگوکلب اور سیٹل ساؤنڈرز کلب کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔گروپ سی میں بائرن میونخ کلب، آکلینڈ سٹی کلب، بوکا جونیئرزکلب اور بینفیکا کلب کی ٹیمیں شامل ہیں،گروپ ڈی میں فلیمنگوکلب ، ایسپرینس ڈی تیونس کلب، چیلسی کلب اور لاس اینجلس کلب کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔

گروپ ای میں ریور پلیٹ کلب، ارووا ریڈ ڈائمنڈز کلب، مونٹیری کلب اور انٹر میلان کلب کی ٹیمیں یکجا ہیں۔گروپ ایف میں فلومیننس کلب، بوروسیا ڈورٹمنڈ کلب، السان ایچ ڈی کلب اور ممیلودی سن ڈائونز کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ جی میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کلب، وائڈڈ اے سی کلب، العین کلب اور یووینٹس کلب کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔اسی طرح گروپ ایچ میں ریال میڈرڈکلب،الہلال کلب، پچوکا کلب اور ریڈ بل سالزبرگ کلب کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے ۔

میگا ایونٹ کاپری کوارٹر فائنل رائونڈ 28جون سے یکم جولائی تک کھیلا جائے گا جس کے بعد کوارٹر فائنلز 4 اور 5 جولائی کو کھیلے جائیں گے ، اس کے بعد میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 8جولائی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 9 جولائی کو کھیلا جائے گا۔فیفاکلب ورلڈ کپ 2026 کا فائنل میچ 13جولائی کو میٹ لائف سٹیڈیم، ایسٹ رودر فورڈ میں کھیلا جائے گا۔\932