فیصل آباد پولیس نے ڈکیتی اور مال مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعہ 13 جون 2025 11:24

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) فیصل آباد پولیس نے ڈکیتی اور مال مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، لاکھوں روپے مالیت کے مال مویشی اور دیگر مسروقہ سامن برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ پولیس حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد سب انسپکٹر ملک محمد عمران کی اے ایس آئی سلیم لال گجر کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرکے پولیس نے ڈکیتی اور مال مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ کے مرکزی ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضہ 27 لاکھ مالیت کے مال مویشی،موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان سمیت اسلحہ برآمد کر لیا گیا پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو عثمان اور اسکے دیگر 2 ساتھی ڈکیتی اور مال مویشی چوری کی 14 کے قریب وارداتوں میں ملوث اور مطلوب ہیں پولیس نے گرفتار ڈاکو کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے کوشش شروع کردی۔