Live Updates

ایران کے خلاف کامیاب ابتدائی حملہ کیا،اسرائیلی وزیراعظم

ہم مزید کامیابیاں حاصل کریں گے،اسرائیلی عوام پناہ گاہوں میں رہیں،ویڈیوپیغام

جمعہ 13 جون 2025 12:48

ایران کے خلاف کامیاب ابتدائی حملہ کیا،اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر ایک انتہائی کامیاب ابتدائی حملہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان جمعے کے روز ان اسرائیلی حملوں کے بعد دیا گیا جو ایران کے اندر مختلف مقامات پر کیے گئے۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہم نے ایک انتہائی کامیاب ابتدائی حملہ کیا ہے اور ہم مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایران پر کیے گئے یہ ابتدائی حملے انتہائی کامیاب تھے۔ نتین یاہو نے اسرائیلی عوام سے کہا کہ وہ سلامتی سے متعلق عسکری ہدایات پر عمل کریں، کیوں کہ شہریوں کو طویل وقت کے لیے پناہ گاہوں میں رہنا پڑ سکتا ہے۔ نیتن یاہو نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایرانی حملوں میں اعلی درجے کے کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات