اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کا ڈرونز کے ذریعے جواب

چند گھنٹوں میں ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب آئے ہیں، اسرائیلی میڈیا

جمعہ 13 جون 2025 18:00

اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کا ڈرونز کے ذریعے جواب
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)جوہری تنصیبات پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی طرف سے بھی جواب دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق چند گھنٹوں میں ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب آئے ہیں۔ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیل شام کی فضائی حدود میں ایرانی ڈرونزکوناکارہ بنارہاہے تاہم اگلے چند گھنٹے ہمارے لیے مشکل ہیں۔