Live Updates

اسرائیل ایران کشیدگی‘ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر

جمعہ 13 جون 2025 17:17

اسرائیل ایران کشیدگی‘ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ روس یوکرین جنگ کے بعد سب سے بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 9.07 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 75.65 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 9.45 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور اب یہ 77 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کے خطرات کے پیش نظر مارکیٹ میں بے یقینی کی فضا ہے، جس نے تیل کی قیمتوں کو اوپر کی جانب دھکیل دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی میں کمی نہ آئی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے، جس کے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات