Live Updates

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اسرائیلی حملوں کی مذمت

جمعہ 13 جون 2025 17:17

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے کو مزید کشیدگی کی طرف نہ دھکیلیں۔انتونیو گوتریس نے جاری بیان میں کہا کہ ایران اور اسرائیل گہرے تنازع کی طرف بڑھنے سے گریز کریں، اور ایسی صورتحال پیدا نہ کریں جس کا خطہ متحمل نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی نازک حالات سے گزر رہا ہے، اور مزید کسی کشیدگی سے علاقائی و عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ خطے کو کسی بھی نئی جنگ یا غیر یقینی صورتحال میں دھکیلنے سے گریز کیا جائے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے یہ ردعمل ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے بعد خطے میں شدید تناؤ پایا جا رہا ہے۔ عالمی برادری بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات