
ایران کی مسلح افواج اللہ کے حکم سے صیہونی حکومت کو شکست دے گی
اسرائیلیوں پر زندگی بلاشبہ تلخ ہو جائے گی، اب ان کو بھاگنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہماری مسلح افواج اس دشمن پر سخت ضربیں لگائے گی، ایرانی سپریم لیڈر کا پیغام
محمد علی
ہفتہ 14 جون 2025
00:41

(جاری ہے)
صیہونی حکومت نے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے اور اس کے نتائج بہت ہی برے ہوں گے، ایرانی قوم قیمتی شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گی۔
ہماری مسلح افواج تیار ہیں، ملک کے حکام اور عوام کے تمام ارکان مسلح افواج کے پیچھے ہیں، آج ہر کوئی یہ محسوس کرتا ہے کہ ہمیں صہیونی دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنی چاہیے، ہمیں طاقت سے کام کرنا چاہیے، اور ہم طاقت سے جواب دیں گے، ہم ان کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اسرائیلیوں پر زندگی بلاشبہ تلخ ہو جائے گی، یہ مت سوچیں کہ انہوں نے یہ کیا اور بس، نہیں یہ جنگ انہوں نے شروع کی، اب ان کو بھاگنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہماری مسلح افواج اس دشمن پر سخت ضربیں لگائے گی۔ ایران کی مسلح افواج اللہ کے حکم سے صیہونی حکومت کو شکست دے گی، قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہوگی"۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے بعد جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ریڈیو ایران کے مطابق دشمن کو کچلنے کا عمل شروع ہو گیا، ایران نے اسرائیل پر 100 بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں جا گرے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے 2 اسرائیلی جنگی طیاروں کو مار گرانے اور ایک خاتون اسرائیلی پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعوٰی بھی کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ایران کی جوابی کاروائی کے آغاز کے بعد اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں سائرن بج اٹھے، اسرائیلی شہریوں کو بنکرز میں منتقل ہونے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ اسرائیلی میڈیا نے ایرانی میزائلوں سے تل ابیب میں تباہی مچنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت نشانہ بن گئی ، وزارت دفاع کی عمارت کے قریب آگ لگ گئی ہے، جبکہ کئی اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مودی کے روئیے سے ٹرمپ مشتعل، پاکستان امریکا کا پسندیدہ ملک بن گیا
-
ایران یورینیم افزودگی پرخدشات دورکرے، برطانیہ، جرمنی، فرانس
-
عمان کا غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے گولڈن ریزیڈنسی کا اعلان
-
بھارت، کارڈئیک سرجن دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
-
تھائی عدالت نے فون کال لیک ہونے پروزیراعظم کو برطرف کردیا
-
امریکی کورٹ نے ٹرمپ کے زیادہ ترٹیرف کو غیرقانونی قرار دے دیا
-
اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کی ایڈٹ شدہ تصاویر وائرل، ردعمل سامنے آگیا
-
جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نئی کمانڈو بٹالینز بنانے میں مصروف
-
یورپی ممالک نے ایران کو 3 شرائط پوری کرنے پر پابندیوں میں تاخیرکی پیشکش کردی
-
زیلنسکی، پیوٹن اب بھی صرف جنگ جاری رکھنے کے خواہاں ہیں
-
ایران کی جوہری پروگرام پر مذاکرات کی بحالی کے لیے آمادگی
-
امریکی ووٹرز کی اکثریت نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کو نسل کٴْشی قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.