
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی اسرائیلی حملے میں ایران کے شہر اصفہان میں جوہری تنصیب کو نقصان پہنچنے کی تردید
فورڈو میں ایندھن کی افزودگی کا پلانٹ بھی متاثر نہیں ہوا،سرائیل کے حملوں سے شہر اصفہان میں جوہری تنصیب پر کوئی نقصان نہیں ہوا، الجزیرہ ٹی وی رپورٹ
فیصل علوی
جمعہ 13 جون 2025
13:10

(جاری ہے)
خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے فضائی حملوں میں جوہری تنصیبات اور 6 فوجی ادون کو نشانہ بنایا گیاتھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی جوہری تنصیات پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدان شہید ہوئے تھے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے میں جوہری سائنسدان احمد رضا ذوالفقاری جاں بحق ہوئے تھے۔ آزاد ہونیورسٹی کے سربراہ اور جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانچی بھی حملے میں جاں بحق ہوئے تھے ہوئے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں جوہری ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر فریدون عباسی بھی اور عبدالحمید منوچہر بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے سائنسدانوں میں سید امیرحسین فقیہی اور مطّلبیآزادہ بھی شامل تھے۔ ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملے کی تصدیق کر دی تھی۔ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کابھی کہنا تھا کہ اپنے ایٹمی حقوق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، یورینیم کی افزودگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ تہران کے جوہری تنصیبات اور فوجی اہداف کو نشانہ بنا گیاتھا۔ ایران سے اب کوئی ایٹمی خطرہ نہیں رہا تھا۔اسرائیلی فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس چند دنوں میں 15 جوہری بم بنانے کیلئے کافی مواد موجود تھا۔ اسرائیل یقینی بنارہا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہاتھا کہ ایران پر حملے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیاتھا۔حملے میں ایران کے جوہری اہداف سمیت درجنوں فوجی اہداف شامل تھے۔ ایران کے ساتھ جنگ دو ہفتے جاری رہ سکتی تھی۔مزید اہم خبریں
-
’چاند نظر نہیں آیا کبھی وقت پر مگر ان کو دال ساری کالی نظر آ رہی ہے‘
-
پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں، 74 فیصد شہریوں کی رائے
-
یوکرینی جنگ: ’آزادی کے بغیر جبری امن‘ سے روس کو مزید حوصلہ ملے گا، جرمن چانسلر میرس
-
مالدیپ میں متنازع بل منظور، صحافتی آزادی پر قدغن کے خدشات
-
جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر
-
پنجاب حکومت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس
-
گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ، پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ
-
دریائے ستلج میں سیلابی پانی میں کمی کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود
-
اگست میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 فیصداضافہ
-
سپیکرقومی اسمبلی سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
-
نادرا کی نائیجیریا میں شناخت کے عالمی دن کی تقریبات میں بطور سپانسر شرکت
-
اسرائیلی وزیراعظم کا قطر پر حملے کا دفاع‘قطرحماس کو مالی مددفراہم کرتا ہے. نیتن یاہوکا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.